ہری پور: دو گروپوں میں فائرنگ کے باعث سگے بھائیوں سمیت 6 افراد جاں بحق

Published On 19 August,2020 04:19 pm

ہری پور: (دنیا نیوز) خیبر پختونخوا کے ضلع ہری پور میں 2 گروپوں میں فائرنگ کے تبادلے میں بھائیوں سمیت 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق ہری پور میں 2 گروپوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق جبکہ 3 زخمی ہوگئے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔ لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ تصادم کی وجہ پیسوں کا تنازع تھا، ہلاک ہونے والوں میں سگے بھائی بھی شامل ہیں۔ دونوں فریقین افغان شہری ہیں، واقعے میں ملوث 3 افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے جن کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے جب کہ دیگر کی گرفتاری کے لیے کارروائی جاری ہے۔