کراچی: پولیس کی بر وقت کارروائی، دو مغوی سگی بہنیں بازیاب، اغواء کار گرفتار

Published On 18 August,2020 06:12 pm

کراچی: (دنیا نیوز) شہر قائد میں پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دو مغوی سگی بہنوں کو بازیاب کروا لیا جبکہ اغواء کو گرفتار کر لیا۔

ایس ایس پی کورنگی کے مطابق پولیس کو دو بچیوں 10 سالہ دعا اور 12 سالہ رافعہ کے اغواء کی اطلاع ملی۔ مدعی نے بتایا کہ دونوں بہنوں کو گھر کے باہر سے اغوا کیا گیا۔

پولیس کے مطابق مقدمہ درج کر کے معاملے کی تفتیش شروع کردی، انٹیلی جنس اطلاع پر 6 گھنٹے میں ملزم نعمان کو کورنگی سے گرفتار کیا۔