کراچی: چینی شہری کا ہم وطن ساتھی پر چھری سے حملہ، مقدمہ درج

Published On 17 August,2020 09:47 pm

کراچی: (دنیا نیوز) دو روز قبل کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 6 خیابان شجاعت میں غیرملکی باشندوں کے جھگڑے کا معاملے کی سی سی ٹی وی فوٹیج دنیا نیوز نے حاصل کرلی۔

فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ چینی شہری نے دوسرے چینی شہری کو بھرے مجمعے میں چھریوں کے وار سے زخمی کیا، فوٹیج میں سن ون ژنگ نامی شخص کو ہوجن نامی غیر ملکی باشندے پر چھری سےحملہ کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

غیرملکی شہری دوسرے شہری کو زمین پر لٹا کر مسلسل چھری کے وار کرتا رہا،واقعے کا مقدمہ اقدام قتل کی دفعہ 324 کے تحت درج کرلیا گیا ہے۔

ایس ایس پی ساوتھ شیراز نذیر کے مطابق حملہ کرنے والا سن ون ژنگ موقع سے فرارہے، زخمی کا بیان ریکارڈ کرلیا ہے، جلد ملزم کو گرفتار کرلیں گے۔