کراچی: 3 افراد کو کچلنے والے ڈمپر ڈرائیور کو گرفتار کر لیا گیا

Last Updated On 24 July,2020 04:27 pm

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی کے علاقے شہید ملت روڈ پر 3 افراد کو کچلنے والے ڈمپر ڈرائیور کو گرفتار کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے شہید ملت روڈ پر 3 افراد کو کچلنے والے ڈمپر ڈرائیور کو فیروزآباد پولیس نے گرفتار کرلیا۔ چند دن قبل شہید ملت روڈ پر تیز رفتار ڈمپر ڈرائیور نے موٹرسائیکل کو ٹکر ماری تھی۔

یاد رہے کہ حادثے کے نتیجے میں موٹرسائیکل سوار دادا، دادی اور پوتا موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے تھے۔ حادثے کے بعد ڈمپر ڈرائیور فرار ہوگیا تھا۔

پولیس حکام کے مطابق حادثے کی ایف آئی آر فیروزآباد تھانے میں عبدالسلام کی مدعیت میں درج کی گئی تھی۔