کراچی میں انٹی نارکوٹکس فورس کی کارروائی، 6 کلو چرس برآمد، 4 ملزمان گرفتار

Last Updated On 22 July,2020 01:12 pm

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی میں انٹی نارکوٹکس فورس نے کارروائی کر کے 6 کلو چرس برآمد کر لی، 4 ملزمان کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔

ترجمان انٹی نارکوٹکس فورس کے مطابق کورنگی اور چینسر گوٹھ میں کارروائی کرتے ہوئے 4 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ ملزمان کی تلاشی کے عمل کے دوران 6 کلو چرس برآمد کی گئی۔ اے این ایف کے مطابق ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

واضح رہے کراچی میں کرائم ریٹ میں گزشتہ کچھ عرصے سے اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے جس کی بیخ کنی کیلئے حکومتی اداروں کو پہلے سے زیادہ مستعد کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے۔