لاہور: شالیمار کے قریب پولیس مقابلہ، ایک ڈاکو ہلاک، دوسرا فرار

Last Updated On 21 July,2020 10:18 am

لاہور: (دنیا نیوز) کرول گھاٹی شالیمار کے قریب پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو ہلاک جبکہ دوسرا فرار ہو گیا، پولیس کے مطابق ڈاکو کی شناخت شہزاد کے نام سے ہوئی ہے۔

کرول گھاٹی تھانہ شالیمار کے قریب مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو ہلاک جبکہ ایک فرار ہوگیا۔ پولیس کے مطابق ہلاک ڈاکو مسلح ساتھی سمیت واردات کے لیے آیا تھا۔ دونوں ڈاکووں نے گزشتہ روز شہری سے موٹرسائیکل اور نقدی چھینی تھی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک ڈاکو کی شناخت شہزاد کے نام سے ہوئی ہے اور وہ پولیس کو متعدد وارداتوں میں مطلوب تھا۔ پولیس نے چھینی گئی موٹر سائیکل اور نقدی برآمد کر لی۔