کراچی: (دنیا نیوز) کراچی میں حوالہ ہنڈی کا دوسرا خفیہ بین الاقوامی نیٹ ورک پکڑا گیا، ملک دشمن عناصر کو فنڈز پہنچانے والے ملزم جنید کو دھوراجی سے گرفتار کر لیا گیا۔
ملزم بھارتی خفیہ ایجنسی را کے سلیپر سیلز کو کراچی میں رقم فراہم کرتا تھا، رقم دہشتگردی، ٹارگٹ کلنگ اور ہتھیاروں کی خریداری میں استعمال ہوتی تھی، ملزم جنید کے قبضے سے لیپ ٹاپ یو ایس بی اور دیگر سامان بھی برآمد ہوا ہے۔
حوالہ ہنڈی کا ایک نیٹ ورک پہلے بھی پکڑا جا چکا ہے، ملزم حوالہ ہنڈی کے عالمی نیٹ ورک کا کارندہ اور منی ایکسچینج کمپنی کا منیجر ہے۔