شکار پور: سعودی عرب سے واپس آنے والے شہری کو قتل کر دیا گیا

Last Updated On 21 July,2020 04:30 pm

شکار پور: (دنیا نیوز) صوبہ سندھ کے ضلع شکار پور میں سعودی عرب سے واپس آنے والا شخص قتل کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق شکار پور کے خانپورہ تھانہ کی حدود میں سعودی عرب سے واپس آنے والے شخص عبد الرزاق کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا۔

جاں بحق ہونے والے عبد الرزاق کی لاش سڑک پر پڑی رہی، مقامی افراد کا کہنا ہے کہ شکارپور:جائے واقعہ پر موجود افراد نے پولیس کو فون کرکے واقع کی اطلاع دی۔

اطلاع کے ایک گھنٹہ بعد پولیس نے پہنچ کر لاش کو سول ہسپتال خانپور منتقل کیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول کا خاندان سعودی میں مقیم ہے، مقتول کا زمین مسئلہ چل رہا تھا۔