واں بھچراں: پولیس کی کارروائی، 27 کلو600 گرام چرس برآمد

Last Updated On 17 March,2020 05:29 pm

واں بھچراں: (دنیا نیوز) میانوالی کے علاقے واں بھچراں میں چیک پوسٹ فخر آباد پر پولیس نے کارروائی کر کے بڑی تعداد میں منشیات برآمد کر لی۔

تفصیلات کے مطابق واں بھچراں کی چیک پوسٹ فخر آباد پر پولیس نے بڑی کاروائی کی، دوران چیکنگ کار کے خفیہ خانوں سے بھاری مقدار میں چرس، افیون برآمد ہوئی۔

پولیس کے مطابق 27 کلو600 گرام چرس، 1 کلو افیون برآمد کی۔ کار میں منشیات برآستہ تلہ گنگ سے میانوالی آرہی تھی۔