کراچی:نامعلوم افرادکی فائرنگ، نجی سکول کا مالک ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بن گیا

Last Updated On 18 January,2020 04:36 pm

کراچی: (دنیا نیوز) شہر قائد کے علاقے قیوم آباد کے قریب ایک شخص کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنا دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق قیوم کے آباد کے قریب گاڑی پر فائرنگ کی گئی جس کے بعد ایک شخص جاں بحق ہو گیا، جاں بحق ہونے والے شخص کا نام مشتاق ولد گل رحمن کے نام ہے جبکہ اس کی عمر 50 سال بتائی گئی ہے۔

پولیس کے مطابق فائرنگ میں دوسرا شخص شدید زخمی ہوا جنہیں طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس کی ابتدائی تحقیقات کے مطابق مشتاق گل ڈیفنس میں نجی سکول کا مالک ہے، مشتاق گل پردوسری سڑک پر موجود موٹر سائیکل سوار ملزمان نے فائرنگ کی۔

پولیس کے مطابق ملزمان کی اندھا دھند فائرنگ سے ریڑھی والا بھی زد میں آیا، زخمی ہونے والا صاحب خان ریڑھی بان ہے۔