برطانوی پولیس افسر کے قتل میں ملوث ملزم کا 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ منظور

Last Updated On 16 January,2020 04:48 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) برطانوی پولیس افسر کے قتل کے ملزم کا 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ منظور کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق برطانوی پولیس افسر کے قتل میں ملوث ملزم پیراں دتہ کو گزشتہ روز گرفتار کیا گیا تھا جس کے بعد انہیں آج عدالت میں پیش کیا گیا جس کے بعد برطانوی پولیس افسر کے قتل کا ملزم 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ منظور کیا گیا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل نے ملزم پیراں دتہ کو اڈیالہ جیل بھجوا دیا۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ آئندہ سماعت پر کیس کی تفصیلات فراہم کی جائیں گی۔ وزارت داخلہ کے فیصلہ کرنے تک ملزم کو اڈیالہ جیل بھیج دیا گیا ہے۔

اس سے قبل ڈپٹی سپرانٹینڈنٹ مارک سوِفٹ کا کہنا ہے کہ میں پاکستان میں نیشنل کرائم ایجنسی اور پارٹنرز کا مشکور ہوں جن کی وجہ سے یہ گرفتاری ممکن ہوئی۔

یاد رہے کہ برطانوی لیڈی پولیس شیرن پشنوسکی کو ڈکیتی کے دوران فائرنگ سے قتل کیا تھا، پولیس افسر شیرن بشنوسکی کی عمر اس وقت 38 برس تھی اور انھیں پولیس میں بھرتی ہوئے صرف نو ماہ ہوئے تھے۔ جس دن ان کی چھاتی میں گولی لگی اس دن ان کی چھوٹی بیٹی لیڈیا کی چوتھی سالگرہ تھی۔مفرور ملزم پر برطانوی حکومت نے 20ہزار پاونڈ (40 لاکھ روپے) کا انعام بھی مقرر کر رکھا تھا۔

ملزم پیراں دتہ خان 2005 سے برطانوی پولیس کو مطلوب تھا، ملزم نے 2005ء میں بریڈ فورڈ میں برطانوی پولیس اہلکارپر ڈکیتی کے دوران گولی چلائی۔