معروف وکیل اکرم شیخ کے فارم ہاؤس پر ڈکیتی کا مقدمہ درج

Last Updated On 21 December,2019 10:50 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) معروف وکیل رہنما اکرم شیخ کے فارم ہاؤس پر ڈکیتی کا مقدمہ تھانہ کھنہ میں ملازم کی مدعیت میں درج کر لیا گیا۔

ایف آئی آر کے مطابق ملزمان رات اڑھائی بجے ڈکیتی کی نیت سے گھر میں گھسے، ملزمان نے ٹی وی لاؤنج میں اسلحہ کی نوک پر یرغمال بنایا، ملزمان نے اہلخانہ کو یرغمال بنا کر زیورات اور 6 لاکھ روپے مالیت کی اشیا لوٹ لیں۔

ایف آئی آر کے مطابق ملزمان لوٹ کر اکرم شیخ کی گاڑی میں ہی فرار ہوئے، ملزمان ڈھوک کالا خان پل پر گاڑی چھوڑ کر فرار ہوئے۔

ڈاکوؤں نے اکرم شیخ اور اہلخانہ کو دو گھنٹوں تک گن پوائنٹ پر یرغمال بنائے رکھا۔