نارووال: غبارے بنانیوالی گیسی ٹینکی پھٹنے سے چھ سالہ طالبعلم جاں بحق

Last Updated On 19 December,2019 04:16 pm

نارووال: (دنیا نیوز) بچوں کے غبارے بنانے والی گیسی ٹینکی پھٹنے سے پہلی کلاس کا طالبعلم اور چھ سالہ بچہ زندگی کی بازی ہار گیا۔

تفصیلات کے مطابق ضلع نارروال کے محنت کش محمد صادق کا بیٹا محمد رمضان سکول سے چھٹی کے بعد گھر جا رہا تھا، گیسی ٹینکی پھٹنے سے محمد رمضان دور جا گرا اور موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔

6 سالہ محمد رمضان نجی سکول میں پہلی کلاس کا طالبعلم تھا۔ حادثہ کی اطلاع پر لواحقین موقع پر پہنچ گئے، والدین پر غشی کے دورے پڑے۔

گاؤں علی آباد کا ننا طالبعلم سکول یونیفارم میں ملبوس تھا، حادثہ میں 60 سالہ بزرگ محمد اسلم بھی شدید زخمی ہو گئے، زخمی شخص کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوار ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔