نوشہرہ: غیرت کے نام پر خاتون سمیت دو افراد قتل

Last Updated On 21 December,2019 04:26 pm

نوشہرہ: (دنیا نیوز) خیبر پختونخوا کے ضلع نوشہرہ کے علاقے ملی خیل میں غیرت کے نام پر خاتون سمیت دو افراد قتل کر دیئے گئے۔

تفصیلات کے مطابق نوشہرہ کے علاقے ملی خیل میں غیرت کے نام پر خاتون سمیت دو افراد کو قتل کر دیا گیا، پولیس نے لاشوں کو تحویل میں لیکر ہسپتال منتقل کر دیا، جاں بحق افراد میں میر اکبر شاہ اور مسماۃ عادل زری شامل ہیں۔

پولیس کے مطابق جان بحق افراد کو ملی خیل خوڑ میں فائرنگ کرکے قتل کیا گیا،مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔