کراچی: انتظار قتل کیس میں ملزمان کے وکیل اور گواہ پیش نہ ہوئے، عدالت کا حاضری یقینی بنانے کا حکم

Last Updated On 16 December,2019 01:02 pm

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی کی انسداد دہشتگردی کی عدالت میں انتظار قتل کیس کی سماعت ہوئی۔ ملزمان کے وکیل اور گواہ کی عدم حاضری کے باعث کارروائی نہ ہوسکی۔

اے سی ایل سی اہلکاروں کی فائرنگ سے انتظار قتل کیس کی انسداد دہشتگردی عدالت میں سماعت ہوئی، عدالت میں انتظار کے والد اشتیاق احمد پیش ہوئے تاہم وکیلِ ملزمان اور گواہ کی عدم حاضری کے باعث کارروائی نہ ہو سکی۔

عدالت نے چھ جنوری تک وکیل ملزمان اورگواہوں کو حاضری یقینی بنانے کا حکم دے دیا۔ آج کیس کے گواہ میرحسن اور شمشیر کے بیان پر جرح ہونا تھی۔ انتظارقتل کیس میں اے سی ایل سی پولیس کے8 اہلکارگرفتار ہیں۔