کراچی: لانڈھی ایکسپورٹ پروسیسنگ زون میں پلاسٹک فیکٹری میں آتشزدگی

Last Updated On 16 December,2019 12:41 pm

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی کے علاقے لانڈھی ایکسپورٹ پروسیسنگ زون میں پلاسٹک فیکٹری میں آگ لگ گئی، لاکھوں روپے کا نقصان ہوگیا۔

فائر بریگیڈ کی 6 گاڑیاں آگ بجھانے میں مصروف ہیں، آگ پلاسٹک بنانے والی فیکٹری میں لگی جہاں خام مال بھی موجود تھا۔