خیر پور: وین اور موٹر سائیکل میں تصادم، خواتین سمیت 3 افراد جاں بحق

Last Updated On 11 December,2019 04:39 pm

خیر پور: (دنیا نیوز) صوبہ سندھ کے ضلع خیر پور میں وین اور موٹر سائیکل کے درمیان تصادم کے باعث دو خواتین سمیت تین افراد چل بسے۔

تفصیلات کے مطابق خیر پور کے نواحی علاقے کوٹ ڈیجی کے قریب وین اور موٹر سائیکل کے درمیان تصادم ہوا، تصادم کے باعث موٹر سائیکل سوار نوجوان، دو خواتین سمیت تین افراد جاں بحق ہو گئے۔

حادثے میں زخمی ہونے والوں کو طبی امداد کے لیے سول ہسپتال خیرپور منتقل کیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کی ابھی تک شناخت نہیں ہوسکی ہے۔ حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔