2020 خطرناک سال، بہت سے لوگ تبدیل، بہت سے نئے آئینگے: منظور وسان

Last Updated On 11 December,2019 03:18 pm

کراچی: (دنیا نیوز) منظور وسان نے نئے سال کو خطرناک سال قرار دے دیا۔ انہوں نے کہا 2020 میں بہت سی تبدیلیاں رونما ہوں گی، بہت سے لوگ تبدیل ہونگے اور بہت سے نئے لوگ آئینگے۔

پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما منظور وسان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا نواز شریف کی واپسی جلد ممکن نہیں لیکن آئیں گے ضرور، آصف زرداری کا کیس سندھ میں منتقل ہونا چاہیے۔