فیصل آباد: بد چلنی کا الزام، با اثر زمینداروں کا لڑکی پر سرعام تشدد

Last Updated On 05 November,2019 09:57 pm

فیصل آباد: (دنیا نیوز) فیصل آباد کے علاقے جھمرہ میں بدچلنی کا الزام لگا کر لڑکی کوبااثر زمینداروں نے سر عام تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔ دنیا نیوز پر خبر نشر ہونے کے بعد پولیس نے ملزمان کو حراست میں لے کر کارروائی شروع کر دی۔

دنیا نیوز کے مطابق فیصل آباد میں تھانہ جھمرہ کے علاقے چک نمبر 106 لودھراں والا میں شادی شدہ خاتون صباء بی بی کو گاوّں کے بااثر زمینداروں نے بدچلنی کے الزام میں تشدد کا نشانہ بنایا۔

واقعے کی فوٹیج بھی دنیا نیوز کو موصول ہوگئی۔ فوٹیج میں ملزمان کو خاتون پر سرعام تشدد کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

دنیا نیوز پر خبر نشر ہونے کے بعد پولیس تھانہ چک جھمرہ نے ملزمان کو حراست میں لے کر مقدمہ درج کرلیا ہے۔