مدرسے سے پڑھنے کے بعد گھر جانیوالے دو بچوں کو کار نے کچل دیا

Last Updated On 31 October,2019 04:39 pm

بہاولپور: (دنیا نیوز) صوبہ پنجاب کے بڑے ڈویژن میں سے ایک بہاولپور میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں ٹریفک حادثے میں دو بچے زندگی کی بازی ہار گئے۔

دنیا نیوز کے مطابق بہاولپور کے علاقے لال سوہانرا کے قریب سڑک کراس کرتے ہوئے دو بچوں کو تیز رفتار نے کچل دیا، دونوں حادثے کے بعد موقع پر جاں بحق ہو گئے۔

حادثے کا شکار ہونے والے دونوں بچے مدرسے سے پڑھ کر اپنے گھر جا رہے تھے کہ تیز رفتار نے کچل دیا، حادثے کے فوراً بعد کار سوار موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔