قصور : موٹر سائیکلوں کی آپس میں ٹکر، ٹرالی نے دو بھائیوں کو کچل دیا

Last Updated On 04 November,2019 04:31 pm

قصور: (دنیا نیوز) لاہور ڈویژن کے ضلع قصور کی تحصیل پتوکی کے علاقے کوٹ ڈوگراں میں ٹریفک حادثے میں دو سگے بھائی جاں بحق ہو گئے۔

دنیا نیوز کے مطابق ضلع قصور کی تحصیل پتوکی کے علاقے کوٹ ڈوگراں میں دو موٹر سائیکلیں آپس میں ٹکرا گئیں جس کے بعد دونوں موٹر سائیکلوں سے نیچے گر گئی جبکہ پیچھے سے آنے والی ٹرالی نے گرنے والے موٹر سائیکل سواروں کو کچل دیا۔

45 سالہ غلام نبی اور 55 سالہ عیش موقع پر ہی دم توڑ گئے، حادثے میں ہلاک ہونے والے سگے بھائی تھے، دونوں افراد کا تعلق دیو سیال سے ہے۔