اسلام آباد میں راہزنی کا واقعہ، خاتون اور اہل محلہ کے ایکشن سے لٹیرے فرار

Last Updated On 24 September,2019 03:32 pm

اسلام آباد: (دنیان یوز) اسلام آباد میں اسٹریٹ کرائمز میں روز بروز اضافہ ہونے لگا، گاڑی میں آئے نوجوانوں کی خاتون سے طلائی زیورات چھیننے کی کوشش ناکام ہوگئی۔

وفاقی دارالحکومت میں راہزنی کے واقعات میں روز بروز اضافہ ہونے لگا۔ شہزاد ٹاون کے علاقہ چٹھہ بختاور میں راہزنی کی کوشش، خاتون چیخ چیخ کر مدد کو پکارتی رہی، کار میں سوار 4 نوجوانوں کی خاتون سے سونا چھیننے کی کوشش ناکام ہوگئی، خاتون کے شور شرابے اور اہل علاقہ کے اکٹھا ہونے پر نوجوان بھاگ نکلے۔