لاہور: لین دین کا تنازع، فائرنگ کرکے ماں، بھائی اور بھابھی کو قتل کردیا

Last Updated On 22 September,2019 10:38 pm

لاہور: (دنیا نیوز) خون سفید ہو گیا، دولت کی ہوس میں مبتلا نوجوان نے لین دین کے تنازع پر فائرنگ کے ماں، بھائی اور بھابھی کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ علاقہ بھر میں خوف وہراس پھیل گیا۔

نشتر کالونی بینکر سوسائٹی میں بدبخت قاتل کا اپنے سگے بھائی حماد علی سے لین دین کا تنازع چل رہا تھا۔ اس دوران ملزم نے طیش میں آکر اپنی والدہ گلشن بی بی، بھائی حماد علی اور بھابھی لبنیٰ بی بی پر پسٹل سے فائرنگ شروع کر دی جس کے نتیجہ میں تینوں موقع پر زندگی کی بازی ہار گئے۔

ملزم موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری موقع پر پہنچ گئی جنہوں نے شواہد جمع کرنے شروع کر دیئے جبکہ پولیس کی ایک ٹیم ملزم کی گرفتاری کیلئے روانہ کر دی گئی ہے۔