راولپنڈی: عدالتی بیلف کی موجودگی میں شوہر کی فائرنگ، سابقہ بیوی مار ڈالی

Last Updated On 23 September,2019 03:14 pm

راولپنڈی: (دنیا نیوز) راولپنڈی کے علاقے ڈھوک کالا خان میں عدالتی بیلف کی موجودگی میں شوہر نے فائرنگ کر کے سابقہ بیوی کو قتل کر دیا۔

تھانہ صادق آباد کے علاقے ڈھوک کالا خان میں بچی کی حوالگی کے تنازعہ پر سابق شوہر نے بیوی کو قتل کر دیا، جج شگفتہ صابر کی جانب مقرر کردہ عدالتی بیلف مقتولہ نویدہ اختر کے ہمراہ بچی کی حوالگی کے حوالے سے دعویٰ عدالت جو زیر سماعت تھا۔ سابقہ شوہر طارق اقبال کے گھر پہنچی، جاوید نے عدالتی بیلف کے سامنے بیوی کو گولیاں مار کر قتل کیا جس پر بچی کی ماں نویدہ اختر موقع پر جاں بحق ہو گئی۔

عدالتی بیلف نے ملزم کو بچی ماں کے حوالے کرنے کے عدالتی احکامات پیش کرنے تھے، پولیس نے ملزم جاوید اقبال کو موقع سے گرفتار کر لیا۔