کراچی: شاہ لطیف میں شہری کی فائرنگ سے 2 ڈاکو ہلاک

Last Updated On 24 September,2019 10:28 am

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی میں شاہ لطیف ٹاون کے علاقے میں ڈکیتی کرنیوالے 2 ڈاکو شہری کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے، ڈاکووں کی شناخت خمیسو عرف افغانی اور شہزور کے ناموں سے ہوئی۔

کراچی میں شاہ لطیف ٹاون میں صبح سویرے 4 ڈاکو ڈکیتی کرنے گھر میں داخل ہوئے، گھر والوں کے شور مچانے پر 2 ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوئے جبکہ 2 ملزمان گھر کے مالک کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے۔ پولیس حکام کے مطابق ہلاک ڈاکو ضلع شکار پور کے رہائشی ہے۔

ڈاکووں کی شناخت خمیسو عرف افغانی اور شہزور کے ناموں سے ہوئی۔ جائے وقوعہ سے نائن ایم ایم کے خول قبضے میں لے لئے گئے، واقعہ کی مزید تحقیقات جاری ہیں، لاشوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔