کراچی: نارتھ ناظم آباد میں 2 روز قبل ڈکیتی کرنے والے ڈاکوؤں میں سے 3 پولیس اہلکار نکلے

Last Updated On 22 September,2019 10:40 pm

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں دو روز قبل ڈکیتی کے دوران شہریوں کے ہتھے چڑھنے والے ڈاکوؤں میں سے تین پولیس اہلکار نکلے، گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔

قانون کے رکھوالے ہی قانون شکن، کالی بھیڑیں بنیں پورے محکمہ کیلئے بدنما داغ، کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں شہری کے گھر ڈکیتی کی واردات علاقہ مکینوں نے ناکام بنا دی۔ اہل محلہ کے ہتھے چڑھنے والے پانچ ڈاکوؤں میں سے تین پولیس اہلکار نکلے، ایک سہولت کار فرار ہو گیا۔

دوران تفتیش انکشاف ہوا کہ ہیڈ کانسٹیبل عابد، کانسٹیبل وقار حسین اور یاسر سرجانی تھانے میں تعینات تھے، ملزمان نے دو روز قبل ڈکیتی کی کوشش کی جسے اہل علاقہ نے ناکام بنا دیا۔