کراچی: سرجانی میں شہری کے قتل کا معمہ حل، بیوی اور بیٹی گرفتار

Last Updated On 18 September,2019 10:33 pm

کراچی: 90 کراچی میں انویسٹی گیشن پولیس نے سرجانی میں شہری کے قتل کا معمہ حل کرلیا، واقعہ میں ملوث بیوی شمع اور بیٹی اریبا کو گرفتار کرلیا گیا۔ پچپن سالہ اقبال کو بیوی اور بیٹی نے چھریوں کے وار کر کے قتل کیا۔

کراچی کے علاقے سرجانی ٹائون میں 4 روز قبل شہری محمد اقبال کو قتل کرنے پر بیوی اور بیٹی کو گرفتار کر لیا، ایس ایس پی انوسٹی گیشن ویسٹ عابد بلوچ کے مطابق واقعے میں ملوث بیوی شمع اور بیٹی اریبا کو گرفتار کرلیا گیا ہے، دونوں نے اقبال کو چھریوں کے وار کرکے قتل کیا تھا، گرفتار بیوی اور بیٹی نے پولیس بیان میں اپنے جرم کا اعتراف بھی کرلیا ہے۔

بیوی اور بیٹی کا کہنا ہے کہ اقبال نشے کا عادی تھا اور روز ماں کو آ کر تشدد کا نشانہ بناتا تھا، بدتمزی کرنے پر چھریوں کے وار کر کے قتل کیا۔ جس وقت چھریوں کے وار کیے تب لائٹ بند تھی، تفتیشی پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کی مزید جانچ پرتال کی جارہی ہے۔