لاڑکانہ: میڈیکل کالج کے ہاسٹل سے طالبہ کی لاش برآمد

Last Updated On 16 September,2019 04:13 pm

لاڑکانہ: (دنیا نیوز) صوبہ سندھ کے ضلع لاڑکانہ کے چانڈکا میڈیکل کالج کے ہاسٹل نمبر 3 سے میڈیکل کی طالبہ کی لاش برآمد ہوئی ہے، طالبہ کا نام نمرتہ ہے جو کراچی کی رہائشی ہے۔

دنیا نیوز کے مطابق ضلع لاڑکانہ کے چانڈکا میڈیکل کالج کے ہاسٹل سے میڈیکل کی طالبہ کی لاش ملی ہے، کراچی کی رہائشی ڈا کٹر نمرتہ بی ڈی ایس کی فائنل ایئر کی طالبہ تھی، ان کی لاش کو چانڈکا ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

وائس چانسلر وائس چانسلر بینظیر یونیورسٹی سمیت بڑی تعداد میں ساتھی طالبعلم ہسپتال پہنچ گئے، واقعہ کی وجوہات سامنے نہ آسکیں۔

وی سی بینظیر یونیورسٹی ڈاکٹر انیلا کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر نمرتا کے گلے پر نشانات موجود ہیں۔ پولیس کو اطلاع دی ہے واقعے کی مکمل تحقیقات کرانے کے لیے کمیٹی بنائیں گے،طالبہ کے والدین کراچی میں ہیں جن کو اطلاع دے دی ہے۔

وائس چانسلر کا مزید کہنا تھا کہ ڈاکٹر نمرتا کے کمرے میں 2 طالبات رہتی ہیں جن کا بیان لیا جائے گا،سالانہ امتحانات کے باعث کلاس نہیں چل رہے تھے کمرے کو سیل کردیا گیا ہے۔