کراچی: ناظم آباد میں دو دن کے دوران موٹر سائیکل چوری کی 2 وارداتیں

Last Updated On 16 September,2019 09:14 am

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی کے علاقے ناظم آباد میں دو دنوں میں دو موٹر سائیکلیں چوری ہو گئیں، واردات کی سی سی ٹی وی دنیا نیوز نے حاصل کر لی۔ پولیس ملزمان کو گرفتار کرنے میں تاحال ناکام ہے۔

کراچی کے علاقے ناظم آباد نمبر ایک میں موٹرسائیکل لفٹرز نے ڈیرے ڈال لیے۔ گزشتہ دو دنوں میں دو موٹر سائیکلیں چوری ہوئیں، واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج دنیا نیوز کو موصول ہو گئی۔

ملزمان اتوار کی صبح گھر کے باہر کھڑی نئی ہنڈا 125 موٹرسائیکل لے اڑے۔ فوٹیج میں موٹر سائیکل پر سوار دو ملزمان کو دیکھا جا سکتا ہے۔ ملزمان انتہائی مہارت سے چند سیکنڈز میں لاک کھول کر موٹر سائیکل لے کر فرار ہو گئے۔ فوٹیج میں ملزمان کے چہرے واضح ہونے کے باوجود پولیس گرفتار نہ کر سکی۔