ہیڈ قادر آباد کے قریب دھماکا، کھیتوں میں کام کرتے میاں بیوی زخمی

Last Updated On 15 September,2019 06:39 pm

حافظ آباد: (دنیا نیوز) ہیڈ قادر آباد کے قریب دھماکے کی اطلاعات، جس سے کھیتوں میں کام کرتے میاں بیوی شدید زخمی ہو گئے ہیں۔

دنیا نیوز ذرائع کے مطابق ریسکیو ٹیموں اور بم ڈسپوزل سکواڈ نے موقع پر پہنچ کر دھماکے کی نوعیت کا اندازہ لگانا شروع کر دیا ہے۔

ادھر شدید زخمی میاں بیوی کو ایمبیولینس کے ذریعے ٹراما سینٹر حافظ آباد منتقل کر دیا گیا ہے۔