داؤد خیل: بدبخت بیٹے نے باپ کو موت کے گھاٹ اُتار دیا

Last Updated On 15 September,2019 11:49 pm

میانوالی: (دنیا نیوز) میانوالی کے علاقے داؤد خیل میں گھریلو جھگڑے پر بدبخت بیٹے نے باپ کو موت کے گھاٹ اُتار دیا۔

دنیا نیوز کے مطابق داؤد خیل کے نواحی علاقہ پائی خیل میں بدبخت بیٹے نے باپ کو مار ڈالا، نواحی علاقہ پاٸی خیل کا ماسٹر اکرام اللہ خان اپنے بیٹوں کے ہاتھوں زخمی ہوا تھا جسے طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کیا جہاں وہ زندگی کی بازی ہار گیا۔

ایک ہفتہ قبل ماسٹر اکرام اللہ خان کو گھریلو جھگڑے پر اپنے بدبخت بیٹے نے قینچیوں کے وار کر کے شدید زخمی کر دیا تھا۔ اکرام اللہ خان ایک ہفتہ تک وفاقی دارالحکومت کے ہسپتال میں موت کی کشمکش میں رہنے کے بعد آج زندگی کی بازی ہار گیا۔