راولپنڈی: چار کم سن بچیوں کو زیادتی کا نشانہ بنانے والا سفاک ملزم گرفتار

Last Updated On 02 August,2019 02:58 am

راولپنڈی: (دنیا نیوز) راولپنڈی کے مختلف علاقوں سے کم سن بچیوں کو اغوا کر کے زیادتی کا نشانہ بنانے والے سفاک ملزم فدا کو صادق آباد پولیس نے حراست میں لے لیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق ملزم 8 سے 12 سال کی بچیوں کو انکے والد کا دوست بتاتا اور ساتھ لے جاتا تھا، تھانہ وارث خان کی حدود میں پہلی بچی کو اغواء کیا اور زیادتی کا نشانہ بنایا۔ دوسری بچی کو ملزم نے تھانہ صادق آباد کی حدود سے اغواء کر کے زیادتی کا نشانہ بنایا۔

ملزم نے تیسری واردات تھانہ بنی کی حدود میں کی، ملزم نے چوتھی معصوم بچی کو ڈھوک کشمیریاں سے اغواء کرکے زیادتی کا نشانہ بنایا۔ ملزم تمام وارداتوں کے بعد بچیوں کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد گھر کے پاس چھوڑ جاتا تھا۔ ملزم کے دیگر تین ساتھیوں کو بھی گرفتار کر لیا گیا، پولیس ذرائع کے مطابق ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔