کراچی میں ریلوے گودام پر چھاپہ، کروڑوں روپے کا غیر ملکی سامان برآمد

Last Updated On 02 August,2019 07:21 am

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی میں کسٹم حکام نے ریلوے کے گودام پر چھاپہ مار کر کروڑوں روپے کا غیر ملکی سامان برآمد کرلیا، ادھر کورنگی سے ڈکیتی میں ملوث ایک ملزم کوگرفتار کر لیا گیا۔

کسٹم حکام نے ریلوے گودام پر چھاپہ مار کر ایک کنٹینر پکڑ لیا جو کراچی پورٹ سے مس ڈیکلئیریشن کے ذریعے نکالا گیا، امریکا سے آئے کنٹینر میں لنڈے کا مال ظاہر کیا گیا تھا مگر کنٹینر سے شراب، الیکڑانکس کا سامان، جوتے، بر ینڈڈ کمپنیوں کے ملبوسات برآمد ہوئے۔

ادھر کورنگی پولیس نے گھر میں ڈکیتی کرنے والے گروہ کے کارندے کو گرفتار کرلیا جبکہ ملزم کا ساتھی فرار ہو گیا، ملزم فیاض سے غیر قانونی اسلحہ اور مسروقہ سامان برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا۔