شکارپور: دیرینہ دشمنی پر فائرنگ، 2 بچیاں جاں بحق، ایک شخص زخمی

Last Updated On 01 August,2019 03:44 am

شکارپور: (دنیا نیوز) شکارپور کے نواحی گاؤں میں دیرینہ دشمنی پر دو گروپوں میں فائرنگ کے باعث 2 کمسن بچیاں جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہو گیا جسے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

شکارپور میں نفرت اتنی بڑھی کہ فائرنگ کرنے والوں نے یہ بھی نہ دیکھا کہ ان کے ہاتھ ننھی پریوں کے خون سے رنگے جا رہے ہیں، کم سن بچیاں نشانے پر آئیں مگر قاتلوں کے ہاتھ نہ رکے اور دیرینہ دشمنی 2 معصوم بچیوں کی جان لے گئی۔

دونوں جانب سے اندھا دھند فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں ایک شخص زخمی بھی ہوا جسے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس کے مطابق متحارب گروہوں کے مابین طویل عرصہ سے تنازع چلا آ رہا ہے جو بڑھتے بڑھتے ایک دوسرے کی جان لینے تک بڑھ گیا۔ پولیس نے لاشیں پوسٹمارٹم اور ضروری کارروائی کیلئے ہسپتال بھجوا کر دیں۔