پنجاب پولیس: 10 پولیس افسروں کے تقرر و تبادلے

Last Updated On 12 July,2019 03:54 pm

لاہور: (دنیا نیوز) پنجاب پولیس کے 10 پولیس افسروں کے تقرر و تبادلے کر دیئے گئے۔

دنیا نیوز کے مطابق ایس پی سی آئی اے لاہور عثمان اعجاز باجوہ کو ڈی پی او لیہ تعینات کر دیا گیا، ایس پی ہیڈ کوارٹرز ٹریفک پنجاب جہانزیب نذیر کو ڈی پی او اوکاڑہ کا عہدہ مل گیا۔

ڈی پی او اوکاڑہ اطہر اسماعیل کو سنٹرل پولیس آفس تعینات کیا گیا، ایس پی سکیورٹی لاہور فیصل شہزاد کو ڈی پی او ننکانہ کی ذمہ داری مل گئی۔ ڈی پی او ننکانہ محمد نوید کو سی پی او لاہور تعینات کر دیا گیا۔

ایس ایس پی آپریشنز گوجرانوالہ ثاقب سلطان محمود کوڈی پی او وہاڑی کا عہدہ مل گیا۔ ڈی پی او وہاڑی مجیب الرحمن بگوی کو سنٹرل پولیس آفس لاہور تعینات کیا گیا ہے۔

ایس ایس پی آر آئی بی فیصل آباد سید حسین حیدر ڈی پی او چنیوٹ تعینات کر دیئے گئے۔ ڈی پی او چنیوٹ محمد انور کھیتران ڈی پی او بہاولنگر کی ذمہ داری سنبھالیں گے۔ ڈی پی او بہاولنگر عمارہ اطہر کو سنٹرل پولیس آفس لاہور رپورٹ کرنے کا ہدایت کی گئی ہے۔