لاہور سمیت پنجاب کے کئی شہروں میں بارش، نشیبی علاقے ڈوب گئے

Last Updated On 11 July,2019 03:19 pm

لاہور: (دنیا نیوز) لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں موسلاھار بارش اور ٹھنڈی ہواؤں نے موسم دلفریب بنا دیا، بارش سے نشیبی علاقے ڈوب گئے۔

ٹھنڈی ٹھنڈی ہواؤں نے موسم کو اور حسین بنا دیا، حبس ختم گرمی کی شدت بھی کم ہوگئی۔ بارش سے نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہوگیا جس سے شہریوں کو آمد ورفت میں مشکلات پیش آئیں۔ گوجرانوالہ، شیخوپورہ اور دیگر شہروں میں بھی موسلا دھار بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔

موسم کا حال بتانے والوں نے لاہور سمیت پنجاب کے دیگر شہروں میں مزید بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ کراچی میں آج بھی موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔