لاہور: (دنیا نیوز) فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر بر وقت کارروائی کرتے ہوئے جعلی ویزے پر بیرون ملک جانے والے شہری کو گرفتار کر لیا۔
دنیا نیوز کے مطابق ایف آئی اے نے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر کارروائی کے بعد جعلی ویزے پر جنوبی افریقہ جانے والے مسافر کو پکڑ لیا، پکڑا جانے والا رہائشی اوکاڑہ کا رہائشی ہے۔
ذرائع کے مطابق اوکاڑہ کا رہائشی محمد افضل تفتیش کے لیے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کے حوالے کر دیا گیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ محمد افضل سے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔