لٹیروں کا ٹولہ جمہوریت بچاؤ مہم کے نام پر پھر سے اکٹھا ہو رہا ہے: شہباز گل

Last Updated On 26 June,2019 02:16 pm

لاہور: (دنیا نیوز) شہباز گل نے کہا ہے کہ لٹیروں کا ٹولہ جمہوریت بچاؤ مہم کے نام پر پھر سے اکٹھا ہو رہا ہے، احتساب کے خوف سے مستند چوروں کی نیندیں اُڑ گئی ہیں۔

اپوزیشن کی اے پی سی پر اپنے ردعمل میں ترجمان وزیراعلی پنجاب ڈاکٹر شہباز گل نے کہا کہ اقتدار کی ہوس میں  مولانا  آئے دن سازشوں کی محفل رچاتے ہیں، یہ اے پی سی، آل پارٹیز کرپشن بچانے کی ناکام کوشش ہے، نوزائیدہ قائدین مولانا کے زیر سایہ اپنے ابوؤں کی کرپشن بچانے کی حکمت عملی بنائیں گے۔

شہباز گل کا کہنا تھا بیگم صفدر اور بلاول زرداری مولانا کی اصل خوبیوں سے ابھی واقف نہیں، اے پی سی دراصل ریلو کٹوں کا اجتماع ہے، چوروں کا اکٹھ بتا رہا ہے کہ دیس میں ایماندار تھانیدار آ گیا ہے، امید ہے کہ اے پی سی کے اعلامیے میں تمام چور قومی دولت واپس کرنے کا اعلان کریں گے، جتنی چاہے مجلسیں کر لیں، آپ کا یوم حساب آن پہنچا ہے۔