حکومت پنجاب نے صحت کے شعبے میں انقلابی اصلاحات کا عزم کر رکھا ہے: یاسمین راشد

Last Updated On 23 June,2019 02:49 pm

لاہور: (دنیا نیوز) صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ حکومت پنجاب نے صحت کے شعبے میں انقلابی اصلاحات کا عزم کر رکھا ہے، سرکاری ہسپتالوں میں ماضی کے مقابلے میں بہترین طبی سہولیات دستیاب ہیں۔

ملتان کی نشتر میڈیکل یونیورسٹی میں سینڈیکیٹ کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کے موقع پر ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ نشتر ٹو کے ایام سے جنوبی پنجاب کے سینکڑوں شہریوں کو ریلیف ملے گا جبکہ نشتر ہسپتال میں میرٹ پر ہاؤس آفیسر بھرتی کئے جا رہے ہیں جس سے ڈاکٹروں کی کمی کو پورا کرنے میں مدد ملے گی۔

اس موقع پر اجلاس میں نشتر یونیورسٹی اور ہسپتال، برن یونٹ سمیت متعدد نئے منصوبوں کی منظوری بھی دی گئی۔