اوکاڑہ: ضلع بھر میں سرگرم کپڑا چور خواتین کا گروہ پکڑا گیا

Last Updated On 30 May,2019 12:05 am

اوکاڑہ: (دنیا نیوز) اوکاڑہ حویلی لکھا مین بازار میں گزشتہ ہفتے کپڑا چوری کرنے والی خواتین بازار میں پکڑی گئیں، خواتین ایک اور دوکان سے کپڑا چوری کرنے میں مصروف تھی کہ دکاندار نے پکڑ لیا۔

اوکاڑہ ضلع بھر میں خواتین چور گینگ سرگرم، حویلی لکھا مین بازار میں گزشتہ ہفتے کپڑا چوری کرنے والی خواتین بازار میں پکڑی گئیں، خاتون ایک دوکان سے کپڑا چوری کرنے میں مصروف تھی کہ دکاندار نے کپڑا چوری کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔

خاتون کی چوری کی فوٹیج دنیا نیوز نے حاصل کر لی، فوٹیج میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ دکاندار نے خواتین کو پکڑ کر خوب درگت بنائی اور خواتین چور گینگ کو پولیس کے حوالے کر دیا، پولیس نے تحقیقات شروع کر دیں۔