کراچی: پولیس کارروائیوں کے دوران ٹارگٹ کلر سمیت 11 ملزمان گرفتار

Last Updated On 19 April,2019 08:46 am

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس نے کارروائیاں کرتے ہوئے ٹارگٹ کلر سمیت 11 ملزمان کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔

کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں قتل اور اقدام قتل کے مقدمات میں مفرور ملزم مختار اور بچل کو گرفتار کر لیا گیا۔ ملزمان کے قبضے سے 9 ایم ایم پستول اور گولیاں برآمد کر لی گئیں، پولیس کے مطابق ملزمان نے خاندانی دشمنی پر صفاری پارک کے قریب ایک شخص کو قتل کیا جب کے دوران تفتیش ملزمان نے قتل اور اقدام قتل کی متعدد وارداتوں کا اعتراف کر لیا۔

دوسری جانب مومن آباد میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے سٹریٹ کرائم منشیات فروشی اور موٹر سائیکل لفٹنگ میں ملوث 8 ملزموں کو گرفتار کیا جن کے قبضے سے اسلحہ، منشیات اور چوری شدہ موٹرسائیکل سمیت موٹرسائیکل کے پرزے بھی برآمد کر لئے۔ ادھر سٹیڈیم روڈ پر تیز رفتار آئل ٹینکر نے دُلہے کی گاڑی کو ٹکر ماردی کار میں سوار دلہا دلہن معجزاتی طور پر محفوظ رہے۔