کراچی کا علاقہ گلستان جوہر وارداتیوں کی جنت، ملزمان نے دن دیہاڑے کار چھین لی

Last Updated On 19 April,2019 12:59 pm

کراچی: (دنیا نیوز) ڈکیتی، چھینا جھپٹی اور سٹریٹ کرائم نے کراچی والوں کی ناک میں دم کردیا۔ کراچی کا علاقہ گلستان جوہر وارداتیوں کی جنت بن گیا، ملزمان نے دن دیہاڑے کار چھین لی۔

گلستان جوہر میں تین مسلح ملزمان گاڑی چھین کر چلتے بنے، واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج دنیا نیوز نے حاصل کر لی ہے جس میں ملزموں کے چہرے واضح ہیں۔

اس کے باوجود پولیس ابھی تک کسی کو گرفتار نہیں کر سکی اور رسمی کارروائی تک محدود ہے۔