لاہور: معمولی تلخ کلامی پر بھائی نے بھائی کو قتل کردیا

Last Updated On 04 April,2019 12:18 pm

لاہور: (دنیا نیوز) شالیمار کے علاقے میں بھائی نے بھائی کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا، معمولی تلخ کلامی پر حماد نے بڑے بھائی حامد کو قتل کیا، پولیس نے ملزم گرفتار کر کے کارروائی کا آغاز کر دیا۔

گزشتہ روز لاہور کے علاقہ شالیمار میں چھوٹے بھائی نے بڑے بھائی کو قتل کر دیا۔ 21 سالہ حماد نے بڑے بھائی 30 سالہ حامد کو فائرنگ کر کے قتل کیا۔ دونوں بھائیوں کے درمیان معمولی تلخ کلامی پر جھگڑا ہوا تھا۔ ملزم واقعے کے بعد فرار ہوگیا تھا جسے بعد میں رات گئے پولیس نے گرفتار کرلیا، پولیس نے جائے وقوعہ سے پستول بھی برآمد کر لیا۔