لاہور: 20 روز قبل اغوا ہونے والے لڑکے کی لاش برآمد

Last Updated On 04 April,2019 12:34 pm

لاہور: (دنیا نیوز) ہئیر کے علاقہ سے 20 روز قبل اغوا ہونے والے بارہ سالہ لڑکے کی لاش برآمد، مقتول کی لاش نشتر کالونی کے علاقہ آشیانہ سکیم کے ایک خالی پلاٹ سے ملی۔

پولیس کے مطابق علی حسن پانچویں جماعت کا طالب علم تھا جسے 11 مارچ کو اغوا کیا گیا تھا۔ سفاک قاتلوں نے اسے قتل کرنے کے بعد لاش جلا دی۔ مغوی کے اغوا کا مقدمہ والد مبارک حسین کی مدعیت میں درج ہے۔ واقعہ میں ملوث ہونے کے شبہ میں ملزم ساجد زیر حراست ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ علی حسن پڑوسیوں کے گھر پیسے لینے گیا لیکن واپس نہ آیا۔ جائے وقوع سے شواہد اکٹھے کر کے تحقیقات کی جا رہی ہے جبکہ میت اور ہڈیاں کو فرانزک لیب منتقل کر دیا گیا ہے۔