پشاور میں مصالحہ فیکٹری سے ایک سو ساٹھ تھیلے چوکر برآمد

Last Updated On 03 April,2019 11:15 am

پشاور: (دنیا نیوز) خیبر پختونخوا فوڈ اتھارٹی نے پشاور میں کارروائی کے دوران مصالحہ فیکٹری سے ایک سو ساٹھ تھیلے چوکر برآمد کر لیا، چوکر مصالحے میں ملا کر مارکیٹوں کو سپلائی کیا جاتا تھا۔

فوڈ اتھارٹی ترجمان کے مطابق پشاور کے علاقے دین بہار کالونی میں مصالحہ بنانے والی فیکٹری پر چھاپہ مارا گیا جس کے دوران فیکٹری سے 160 تھیلے چوکر، پندرہ سو لٹر باسی اور بدبودار آئل اور دو من مضر صحت نان فوڈ گریڈ کلر تحویل میں لیا۔

چوکر اور دیگر اشیاء مصالحے میں ملا کر مارکیٹ کو فروخت کیا جاتا تھا، کارروائی میں ایک ملزم کو گرفتار کیا گیا۔ ترجمان کے مطابق ملاوٹ کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔