ایبٹ آباد: میٹرک امتحانات کے دوران فزکس کا پرچہ آئوٹ ہونے پر ملتوی

Last Updated On 03 April,2019 12:10 pm

ایبٹ آباد: (دنیا نیوز) ایبٹ آباد بورڈ کے تحت منعقدہ میٹرک امتحانات کے دوران دسویں جماعت کا فزکس کا پرچہ آئوٹ ہو گیا، انتظامیہ نے شکایت پر پرچہ ملتوی کر دیا۔

ایبٹ آباد تعلیمی بورڈ کے زیر اہتمام دسویں جماعت کا فزکس کا پرچہ شروع ہونے سے قبل ہی آئوٹ ہو گیا۔ بورڈ انتظامیہ نے شکایت پر نوٹس لیتے ہوئے پرچہ ملتوی کردیا، حکام کی جانب سے اس سلسلے میں باقاعدہ اعلامیہ جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ دسویں جماعت فزکس کا پرچہ اب کل لیا جائے گا۔