گوجرانوالہ میں 16 سالہ لڑکی اغوا کر لی گئی

Last Updated On 02 April,2019 01:45 pm

گوجرانوالہ: (دنیا نیوز) 10 روز گزرنے کے باوجود پولیس لڑکی کو بازیاب نہ کروا سکی۔ لڑکی کی والدہ نے خود سوزی کی دھمکی دے دی۔

 

دس روز قبل تھانہ اروپ کے علاقہ ونیا والا سے سولہ سالہ طیبہ کو تین ملزمان نے اغوا کر لیا تھا جس کا مقدمہ مغوی لڑکی کی والدہ نورین کی مدعیت میں درج کر لیا گیا لیکن اسے بازیاب نہ کرایا جا سکا۔

لڑکی کے بازیاب نہ ہونے پر اس کی والدہ خود کشی کرنے کے لئے پٹرول لے کر تھانے کے باہر پہنچ گئی۔ نورین بی بی کا کہنا تھا کہ پولیس اس کی بیٹی کو بازیاب نہیں کروا رہی، اگر طیبہ چوبیس گھنٹے میں نہ ملی تو وہ خود کشی کر لے گی۔