ملتان: ڈاکوؤں نے دن دیہاڑے میاں بیوی کو لوٹ لیا، 11 لاکھ لےکر فرار

Last Updated On 31 March,2019 12:21 pm

ملتان: (دنیا نیوز) ملتان میں دن دیہاڑے ڈاکوؤں نے میاں بیوی کو لوٹ لیا، ڈاکو بآسانی 11 لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہو گئے، دنیا نیوز نے واقع کی سی سی ٹی وی حاصل کر لی۔

چونگی نمبر 8 کے قریب میاں بیوی اپنے چھوٹے بچے کے ساتھ بنک سے گیارہ لاکھ روپے نکلوا کر گھر واپس جا رہے تھے کہ موٹر سائیکل پر پیچھا کرنے والے دو مسلح ڈاکوؤں نے میاں بیوی کو روکا اور پیسے کھینچنے کی کوشش کی۔

واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج دنیا نیوز نے حاصل کر لی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ڈاکو میاں بیوی کو لوٹنے کی کوشش کر رہے ہیں لیکن خاتون نے موٹر سائیکل سے اتر کر مخالف سمت بھاگنا شروع کر دیا، جس کا ایک ڈاکو نے پیچھا کیا اور زبردستی فائرنگ کرتے ہوئے خاتون نے پیسوں کا بیگ کھینچ لیا۔

اس موقع پر ڈاکوؤں نے بچے اور مرد پر بھی فائرنگ کی لیکن تینوں افراد معجزاتی طور پر محفوظ رہے، واقعے کی اطلاع میاں بیوی نے پولیس کو دی لیکن پولیس روایتی طور پر 45 منٹ تاخیر سے موقع پر پہنچی۔ بعد میں واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج پولیس نے حاصل کر کے نامعلوم ڈاکوؤں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے، تاہم کسی ڈاکو کو تاحال گرفتار نہیں کیا جا سکا۔