کراچی: کروڑوں مالیت کی چھالیہ کی اسمگلنگ ناکام، 3 ملزمان گرفتار

Last Updated On 04 February,2019 06:32 pm

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی کے علاقے کیماڑی میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے کروڑوں مالیت کی چھالیہ کی اسمگلنگ ناکام بنا دی۔

ایس پی کیماڑی کے مطابق کارروائی میں تین ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ چھالیہ سے بھرے ہوئے تین ٹرک قبضے میں لے لیے گئے۔ ٹرک کے ذریعے باسٹھ ہزار کلو سے زائد چھالیہ اسمگل کی جا رہی تھی۔

قبضے میں لی گئی چھالیہ کی قیمت تین کروڑ سے زائد ہے۔ ٹرک بلوچستان کے راستے کراچی میں داخل ہوئے تھے۔ چھالیہ کراچی کے مختلف علاقوں میں چھالیہ سپلائی کی جانی تھی۔ گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔