حافظ آباد میں خاتون وکیل کے قتل کا ڈراپ سین، شوہر ہی قاتل نکلا

Last Updated On 03 February,2019 06:50 pm

حافظ آباد: (دنیا نیوز) حافظ آباد میں خاتون وکیل کے قتل کے واقعہ کا ڈراپ سین، شوہر ہی خاتون وکیل کا قاتل نکلا، پولیس نے مقتولہ کے شوہر سمیت 3 ملزم گرفتار کر لیے۔

ڈی پی او حافظ آباد ساجد کیانی کے مطابق ملزم زمان کا ایک اور خاتون کے ساتھ تعلق تھا۔ مقتولہ نائلہ ملزم کو منع کرتی تھی جس پر دونوں میں جھگڑا ہوتا رہتا تھا۔ ملزم نے بار بار منع کرنے پر قتل کا منصوبہ بنایا۔

یہ بھی پڑھیں: حافظ آباد: موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ، خاتون وکیل نائلہ جاں بحق

ملزم کا کہنا تھا کہ اس نے بھائی اور کزن سے مل کر قتل کا منصوبہ بنایا۔ اجرتی قاتلوں کو قتل کے لئے 2 لاکھ روپے دیے۔ پولیس نے مرکزی ملزم زمان، اس کے کزن اور ایک اجرتی قاتل کو گرفتار کر لیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دوسرے اجرتی قاتل اور ملزم کے بھائی کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ یاد رہے کہ 23 روز قبل گھر کے باہر فائرنگ کے واقعہ میں خاتون وکیل نائلہ جاں بحق ہو گئی تھی۔